ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈیوڈ وارنر کی بیوی نے ہندوستانیوں کو سنائی کھری کھوٹی، اخلاقیات پر اٹھا یا سوال

ڈیوڈ وارنر کی بیوی نے ہندوستانیوں کو سنائی کھری کھوٹی، اخلاقیات پر اٹھا یا سوال

Wed, 22 Mar 2017 12:10:59    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کھلاڑی تو ایک دوسرے پر چھینٹا کشی کر ہی رہے ہیں لیکن اب تو اس جنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس وارنر بھی کود پڑی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس وارنر نے کہا ہے کہ ہندوستانیوں کے لئے بہترین اننگز کی کوئی قیمت نہیں ہے اور ان میں کھیل کی روح نہیں ہے۔دراصل کینڈس وارنر نے یہ سب ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے۔کینڈس کا یہ بیان اس سوال کے جواب میں آیا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا تھاکہ کیا ہندوستانی ٹیم نے ا سٹیون سمتھ کی سنچری ساز اننگز کی تعریف نہ کر کے غلط کی تھی؟۔ٹوئٹر کے پوچھے گئے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کینڈس وارنر نے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے رویے کے ساتھ ساتھ ہندوستانیوں کے اخلاقیات پر بھی سوال اٹھا دئے۔


Share: